روس نے کہا کہ شامی فوج حلب میں باغیوں کے خلاف جاری مہم ختم کرنے کے قریب ہے۔
روس کے لیفٹیننٹ جنرل وکٹر پوزني خیر نے نامہ نگاروں سے کہا کہ حلب میں شامی فوج کی مہم تقریباً ختم ہونے
کو ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگست سے اب تک تقریباً تین ہزار باغی حلب چھوڑ چکے ہیں اور ایک لاکھ آٹھ ہزار کے قریب شہری یہاں سے محفوظ مقامات پرچلے گئے ہیں۔